ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔
پاکستان اور افواج پاکستان کیلئے جس طریقے سے آپ نے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اس سے دیکھ کر میں صرف ایک چیز بڑے آرام سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تَابْنَاک ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا طلباء اور اساتذہ سے خطاب pic.twitter.com/4oqcHxkdwZ
— WE News (@WENewsPk) May 17, 2025
یہ بھی پڑھیں پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔
انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آج آپ ان لوگوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے کہ تم کون ہوتے تھے جو اپنی فوج کے افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج عوام سے ہے، یہ سیسہ پلائی دیوار اس ملک کے عوام ہیں، ہم اور اس کے بعد آنے والی نسلیں اس ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، اب ہم نے آہنی دیوار کو دہشتگردی کی طرف موڑنا ہے۔ جب عوام اور فوج اکٹھے ہوں گے تو یقین جانیے اس ملک میں کوئی دہشتگرد نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تمام بچوں کو کہوں گا کہ ہمیں اپنے اساتذہ کو سلام پیش کرنا چاہیے، انہوں نے سیلوٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کی فوج کی جانب سے اس ملک کے اساتذہ کے لیے ہے۔