سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مین اسٹریم و سوشل میڈیا چینلز کے بعد اب اپنے ملک میں آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا

دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر بوکھلاہٹ میں بھارت نے آئی ایس پی آر کے یو ٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹس کی رسائی میں روڑے اٹکادیے ہیں تاکہ ہندوستان کے عوام حقیقت سے آشنا نہ ہوسکیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا کے بیانیے کی جنگ جیتنے کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کرچکا ہے۔

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو اپنی پریس کانفرنسز میں پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور فالس فلیگ آپریشنز کرکے اس کا الزام پاکستان کے سر تھوپنے کی گھناؤنی حرکتوں کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا تھا۔

مودی حکومت کی جانب سے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس یکم مئی کو بلاک کردیے گئے۔

مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

جہاں تک دیگر پاکستانی میڈیا کا تعلق ہے اس نے بھی بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا تھا جس کے سبب مودی حکومت کی جانب سے پہلے ہی پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز کی نشریات بھارت میں بلاک کی جاچکی ہیں۔

علاوہ ازیں مودی سرکار نے معروف  پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بیجا پابندی کی زد میں ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، انڈیا پاکستان جنگ کا امکان نہیں، سابق سربراہ ’را‘

ماہرین نے کہا کہ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا ہے جس نے مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور سچ کے سامنے کے ڈر کو بڑھادیے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp