آرمی چیف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے 3 دن افواج کے نام کردیے

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، راولپنڈی میں پی ایس ایل کا شاندار آغاز

پاک بھارت معرکے کے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ہونے پر اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آرمی چیف کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور شرکا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے 3 دن پاک فوج کے نام کردیے، جن میں پہلا دن بری فوج، دوسرا دن نیوی اور تیسرا ایئرفورس کے نام کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق آج کا دن پاکستان کی بری فوج، کل کا دن پاکستان بحریہ جب کہ پرسوں کا دن پاکستان فضائیہ کے نام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا، تاہم سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے ایونٹ کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی