امریکا نے بھارت سے آم لینے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث بھارت کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے آموں کی 15 شمپنٹس امریکا پہنچیں، یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے امریکا نے لینے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سڑکوں پر پاکستانی آم دیکھ کر پاکستانی سفیر خوشی سے سرشار
رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ائیرپورٹس لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کردیا گیا، بھارتی حکام کے پاس اس حوالے سے دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔
برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی آموں کی چین میں دھوم، دوسری کھیپ گوانگسی پہنچ گئی
امریکا کے اس عمل سے بھارت کو اندازے کے مطابق 50 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
یاد رہے کہ شعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو پھلوں سے کیڑوں کو ختم کرکے پھل کو محفوظ بناتا ہے۔