اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر پی ٹی آئی کو چیلنج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کیوں کھلی؟ جسٹس اطہر من اللہ نے بتا دیا
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہاکہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے، جو دوست یہ شوق رکھتے ہیں وہ ضرور پورا کرلیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، میں بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، اور اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں یکجہتی کی فضا بنی ہوئی ہے، وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔
واضح رہے کہ آج یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کررہی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے ایسی خبروں کی تردید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی سے تحریک عدم اعتماد سمیت کسی معاملے پر بات نہیں ہوگی، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کا تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، مجھے عمران خان نے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔