پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے 153 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جیمز ونس 35 گیندوں پر 88 اور صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وین ڈر ڈوسن ایک اور سلمان آغا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب خان نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونئیٹڈ کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،کراچی کنگز کی جانب سے ٹم شیفرٹ 26، ڈیوڈ وارنر 43، عرفان خان 14، عامر جمال 16، عباس آفریدی 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوسری پوزیشن کے لیے مقابلہ ہے۔

کراچی کنگز اگر جیت گئی تو اسے فائنل میں جانے کے 2  مواقع ملیں گے، اسلام آباد کو اوپر جانے کے لیے 50 رنز یا 33 گیندوں پہلے میچ جیتنا ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5  میچ لگاتار جیتنے کے بعد اگلے 4 میچ ہارے ہیں، باہمی مقابلوں میں اسلام آباد کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں 21 بار آمنے سامنے آئیں، 17 جیتے ہیں جبکہ کراچی 4 میچز میں فاتح رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp