میرا نے انگریزی گانا سنتے ہوئے گاڑی چلانے کی ویڈیو ڈیلیٹ کیوں کی؟

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف فلم اسٹار میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بیرون ملک میں کار چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں میرا کار چلا رہی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں انگریزی گانا چل رہا ہے، اداکارہ ویڈیو میں بہت بیمار لگ رہی تھیں۔ ان کی حالت پر مداح تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ جبکہ کئی صارفین ان کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔

اس ویڈیو کے بعد صارفین میں بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا میرا کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا پھر وہ نشے کی حالت میں ہیں۔ تنقید کے بعد میرا نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔ تاہم ان کی ویڈیو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی جہاں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

ایک صارف نے میرا کی انگریزی پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ ’میرا جی آپ کو انگریزی گانے کی کچھ سمجھ بھی آ رہی ہے‘۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’میرا جی پاگل لگ رہی ہیں‘۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ میرا کی حالت کچھ ٹھیک نہیں لگ رہی تو کسی نے کہا یہ نشے کی حالت میں ہیں۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ اتنی نیند میں ڈرائیونگ کون کرتا ہے۔ جبکہ کئی صارفین نے ان کے چہرے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سے بہتر تھا وہ ویڈیو اپلوڈ ہی نہ کرتیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی میرا مختلف تنازعات جیسے کہ جعلی شادی کے دعوے اور نجی ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ ساتھ ہی ان کو کمزور اور غلط انگریزی بولنے پر تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی