بریگزیٹ کے بعد 5 سال بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے تعلقات کی بحالی، معاہدہ طے پاگیا

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ اور یورپی یونین نے پیر کے روز ایک تاریخی معاہدے پر اتفاق کیا، جس میں دفاع اور تجارت کے شعبوں میں قریبی تعلقات قائم کرنے کا عزم کیا گیا ہے.

یہ معاہدہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے 5 سال بعد ہوا ہے۔ بریگزیٹ کے بعد اس معاہدے کو برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے سرے سے تعلقات استوار کرنے کے ایک نئے دور کا آغاز سمجھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوطرفہ تجارت میں مزید 34 ارب ڈالر کا اضافہ، بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹامر نے معاہدے کے بعد کہا کہ یہ ہمارے تعلقات میں ایک نئے دور کی علامت ہے۔ ہم ایک ایسی شراکت داری کر رہے ہیں جو آج کے وقت کے لیے موزوں ہے۔

دفاع کے حوالے سے یہ معاہدہ باقاعدہ سیکیورٹی تعاون، برطانیہ کی یورپی اتحاد کے فوجی مشنز میں شمولیت اور برطانیہ کے لیے یورپی یونین کے ایک 150 ارب یورو (تقریباً 167 ارب ڈالر) کے دفاعی فنڈ سے استفادہ کرنے کا امکان پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کی ٹریڈ وار نے برطانیہ اور چین کو قریب کردیا؟

دونوں طرفین نے یہ بھی طے کیا کہ برطانیہ پر عائد برآمدات کے کنٹرول ختم کیے جائیں گے، جس کے بدلے میں برطانیہ نے یورپی یونین کے پانیوں میں ماہی گیری کے حقوق مزید 12 سال کے لیے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ