نوازشریف پر تنقید، عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو ذہنی مریض قرار دیدیا

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی کے دوران نواز شریف کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دینے والے سینیٹر فیصل واوڈا کو عظمیٰ بخاری نے ذہنی مریض قرار دے دیا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کلیپ شیئر کیا ہے، جس میں انہیں نوازشریف پر تنقید کرتے سنا جا سکتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے چند سیکنڈز کے اس کلیپ کے ساتھ فیصل واوڈا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ بیچارہ ایک ذہنی مریض ہے یہ سب نہ کرئے تو اس کو لوگ بلانا چھوڑ دیں‘۔

عظمیٰ بخاری مزید لکھا ہے کہ ’نہ کوئی سیاسی جدوجہد، سیاسی شعبدہ باز، سستا شاہ رخ جو بنتا ہو اس پہ ترس کھانا چاہیے، بندہ اس کو پوچھے کوئی سیاسی جماعت تو تمہاری ہے نہیں، بھائی تو ہے کون؟‘۔

یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ایک نجی ٹیلیویژن پروگرام میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میاں صاحب کی طرف سے جو مجرمانہ خاموشی تھی، اور صوبائی ٹک ٹاک گورنمنٹ بھی خاموش تھی، وہ سب کو محسوس ہوئی‘۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ’یہ خاموشی بہت معنی خیز تھی، اس نے پاکستانیوں کا دل دکھایا ہے‘۔

 اسی گفتگو میں ایک موقع پر جنگ کے دوران نوازشریف کی جانب سے اسٹریٹیجی بنائے جانے کے سوال پر  فیصل واوڈا نے ن لیگیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ کہ نہ تو یہ پڑھے لکھے ہیں اور نہ ہی ان میں شعور ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی