فیکٹ چیک: کیا واقعی کچھ پاکستانی یوٹیوبرز کے اکاؤنٹ بلاک ہونے جا رہے ہیں؟

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ چند روز سے ایک خبر کافی زیادہ گردش کررہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا پاکستان جنگ کے دوران پاکستان کے حوالے یوٹیوب پر منفی مواد پوسٹ کرنے کی وجہ سے کچھ یوٹیوبرز کے اکاؤنٹ بلاک ہونے جا رہے ہیں۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد بعد نہ صرف یوٹیوبرز بلکہ عوام میں بھی تشویش پائی جا رہی تھی کہ وہ کون سے یوٹیوبرز ہیں جن کے اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے دوران منفی پروپیگنڈا کرنے والے یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

اس حوالے سے جب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رابطہ کیا گیا، تو ترجمان پی ٹی اے زیب النسا کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے یا وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے۔ جیسا کہ ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016‘ اور اس سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف یا نفرت انگیز مواد کے حوالے سے قانونی کارروائی، تفتیش اور عدالتی اقدامات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں وہ پاکستانی یوٹیوبرز جو شہرت سنبھال نہ پائے

زیب النسا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے حساس موضوعات پر خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق شدہ اور ذمہ دارانہ صحافتی اصولوں کو مدِنظر رکھا جائے تاکہ عوام میں غلط فہمی نہ پھیلے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل