چوہدری لطیف اکبر کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے افواج پاکستان کے سربراہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور کامیابی تاریخی کارنامہ ہے۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کو مبارک ہو، آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے بہادری، جراتمندی اور جدید ترین جنگی حکمت عملی کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی بھارت کے خلاف پُر اعتماد اور کامیاب منصوبہ بندی نے تاریخی فتح یابی سے ہمکنار کیا۔

اسپیکر اسمبلی نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کو مثالی کارکردگی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

واضح رہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد میں ریلی کا بھی اہتمام کیا تھا، جس میں آزاد کشمیر کے وزرا سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp