پنجاب کے تمام گیسٹ ہاؤسز کے لیے ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں اندارج لازمی قرار

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرائم کی روک تھام کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام گیسٹ ہاؤسز کے لیے ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں اندارج لازمی قرار دیدیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

صوبہ بھر کے نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا ہوٹل آئی میں درج کرنا ہوگا، ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سروسز مہیا کرنے والوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل فراہم کردیا ہے ، ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق http://hoteleye.punjab.gov.pk  پر رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اپنے لاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے، ہوٹل آئی پر رجسٹریشن کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، دنیا بھر میں چلنے والی آن لائن بکنگ ایپلیکیشنز سے بکنگ کروانے والوں کی بھی رجسٹریشن کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:مقدس اوراق کی حرمت کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں رجسٹرڈ ہوٹلز ہی ہوٹل آئی سافٹ وئیر سے منسلک تھے، بیرون ملک اور اندرون ملک سے متعدد افراد پنجاب کے گیسٹ ہاؤسز سمیت ایئر بی این بی کے تحت رجسٹرڈ نجی رہائش گاہوں میں قیام کرتے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز کیخلاف پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریزیڈنس ایکٹ 2015 کے تحت کارروائی ہوگی، عارضی طور پر گیسٹ ہاؤسز میں مقیم افراد کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم پیشہ عناصر پر شکنجہ مضبوط ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی