پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16مئی کو طلب کر لیا

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عدالت عظمیٰ کے آڈٹس کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کے مطابق سپریم کورٹ کے 11-2010 سے 2020-21 تک کے آڈٹ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

نور عالم خان کا کہنا ہے کہ آڈیٹرجنرل صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں۔

کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ اس پر تو اسٹے ہو جائے گا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگر اسٹے آیا تو میں دوبارہ طلب کروں گا۔

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نے سی ڈی اے سے ججز، ارکان پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ اسٹاف کو ملے پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست اور منی ٹریل بھی مانگی تھی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے جس پر گزشتہ روز چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم نے رجسٹرارسپریم کورٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘