میر علی میں شہریوں کی ہلاکت کے واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہے، پاک فوج

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں کو بدنام کرنا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ایک جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے ابتدائی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشتگردانہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج کی سازش اور عمل دخل سے انجام پائی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان عناصر نے بھارتی آشیرباد سے شہری علاقوں اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی وارداتیں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا مقصد عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان نفرت اور دوری پیدا کرنا ہے، مگر سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر دہشتگردی کے خلاف ثابت قدم ہیں اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کے عزم پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 16 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اس درندگی میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ