بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مذہبی لبادہ اوڑھ کر پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت جو ہمیشہ سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، اب اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد مذہبی لبادے کی آڑد میں پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں۔ یہ دہشتگرد نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔

بھارتی حمایت یافتہ یہ دہشتگرد مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تقدس پامال کرتے ہیں، یہ عناصر مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔

بھارتی حمایت یافتہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے پر مساجد کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ دہشتگرد یہ جانتے ہیں کہ مساجد کی حرمت کے پیش نظر فورسز جوابی کارروائی نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے

بھارت کے حمایت یافتہ یہ دہشتگرد ہمیشہ سے مقدس مقامات اور معصوم لوگوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کی کوشش کرتے آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp