امریکہ کے قرضے بلند ترین سطح پر، ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ

اتوار 22 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکہ کے قرضے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کے بعد امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے قرضے 31.4 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ریپبلیکنز کی اکثریت پر مشتمل ایوان نمائندگان اور جوبائیڈن کے درمیان جاری محاذ آرائی کے نتیجے میں ملک پر ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

سیکرٹری خزانہ جینٹ یلن نے ایوان کو بتایا کہ ان کے محکمے نےغیر معمولی اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور خصوصی کیش مینجمنٹ کے ذریعے ڈیفالٹ کے خطرے کو 5 جون تک روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون کی تاریخ بھی غیر یقینی صورتحال سے مشروط ہے کیونکہ مستقبل میں ادائیگیوں اور حکومتی محصولات کا سامنا بھی رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp