پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے، جبکہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 19.4 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنیش چندی مل 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف 45، فن ایلن 41، اویشکا فرننڈو 32، رائلی روسو 16، کپتان سعود شکیل 12 اور حسن نواز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈی وارشیوس اور سلمان ارشاد نے 2،2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ سلمان آغا 44، رسی وین ڈر ڈوسین 35، کپتان شاداب خان 16، عماد وسیم 5، جیمی نیشم ایک جبکہ نسیم شاہ اور ایلکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 3، محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 سال بعد پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی نے 4،4 بار، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3،3 جبکہ کراچی کنگز نے ایک بار پی ایس ایل کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنینڈو، ریلی روسو، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد وسیم، عثمان طارق، ابرار احمد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، ایلکس ہیلز، راسی وین ڈر ڈوسن، سلمان آغا، شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان ارشاد، نسیم شاہ شامل تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اب ایونٹ میں کل ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا اور میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp