پاکستان کی فضائی حدود میں بین الاقوامی ایئرلائنز کی اوورفلائٹ سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئس، جرمن اور برطانوی ایئرلائنز نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔ تاہم، ایئر فرانس اب بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی حدود سے گریز کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی سے روانہ ہونے والی پروازیں اب بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
دوسری جانب، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے اور تمام بین الاقوامی معیار کے مطابق ایئر ٹریفک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔