خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے کئی حصوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے جمعرات کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل

محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔

تاہم بالائی اضلاع کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں ان علاقوں میں نسبتاً معتدل موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی سے 31 جولائی تک اسکول بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس شیڈول کا اطلاق صوبائی تعلیمی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے تمام سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں پر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل صوبے کے اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس میں صبح اور دوپہر کی شفٹوں کی مختلف تاریخیں تھیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق دوپہر کی شفٹ سکولوں میں 25 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں ہو رہی ہیں جبکہ دیگر سکولوں میں 28 مئی سے تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول موسمی حالات کے پیش نظر 15 اگست کو دوبارہ کھلنے والے ہیں۔

اسکولوں کو ایک توسیعی مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ ملک کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے والدین اور ماہرین تعلیم کی جانب سے بچوں کو گرمی سے متعلق بیماریوں سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘