سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے کمی کے بعد 347500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے کمی کے بعد 297925 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273107 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 3291 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈکس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  

گزشتہ روز  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں5 ہزار 659 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp