اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈکس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان

گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔

اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں

اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ اس ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ یہ سنگ میل عبور کر لے گا ایسا ہی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2.5 ارب ڈالر ہے جو کہ بر آمدات میں اضافے اور اور دو طرفہ تجارتی توازن میں بہتری کی علامت ہے۔

فی کس آمدنی

شہریار بٹ کے مطابق فی کس آمدنی میں 9.75 فیصد اضافے کے ساتھ 1,824 ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے، جو معیشت کی بحالی اور قوت خرید میں بہتری کی علامت ہے۔

ریاست کی بہتر پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ سرمایہ کاروں کا اس وقت اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد ہے، اور  آنے والے عرصے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp