عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ آئینی درخواست سپریم کورٹ کے وکیل عبدالزاق کی جانب سے دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے: خواجہ آصف

درخواست گزار نے عمران خان، سیکریٹری قانون اور سیکرٹری اسمبلی کو بھی فریق بنایا ہے۔ آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کر کے غیر ائینی اقدام اٹھایا ہے۔

سپریم کورٹ نے 7 اپریل 2022 کو اسمبلی تحلیل کو خلاف آئین قرار دیا، اسمبلی تحلیل کرنے پر عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس:  نئے جج نے عمران خان کو حاضری سے استثنٰی دیدیا

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت معاملہ پالیمنٹ بھیجوایا جائے، وزارت قانون اور سیکرٹری قومی اسمبلی سپریم کورٹ کی فیصل کی روشنی میں کاروائی کرے۔

آئینی درخواست میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے خصوصی نوٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp