عالمی بینک تاریخی شراکت داری اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا معترف

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں ایک مؤثر اور کلیدی شراکت دار کے طور پر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری پر اس کی شکر گزار ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز، اینا بیئرڈہ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جو جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آفت کے دوران عالمی بینک نے متاثرین کی مدد میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔

عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بیئرڈہ نے وزیراعظم کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عالمی بینک کے مابین تاریخی شراکت داری کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کے لیے اہم اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت، پائیدار ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا اور ترقیاتی ترجیحات کا درست تعین عالمی بینک کے لیے قابل تقلید ماڈل بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک دنیا بھر میں اب پاکستان ماڈل کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینحسین سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ