پی ایس ایل، اسلام آباد کے اہم کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ فرنچائز نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکس ہیلز ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز فائنل کی دوڑ سے باہر، لاہور قلندرز کی امیدیں برقرار

الیکس ہیلز نے بھی ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے لیے محض ایک ٹیم نہیں بلکہ خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں ٹیم کے ساتھ واپسی ایک شاندار تجربہ رہی اور وہ پلے آف مرحلے میں ٹیم کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ ہیلز نے وعدہ کیا کہ وہ اسپین سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

اگرچہ ہیلز نے اس سیزن میں صرف 2 میچز کھیلے، لیکن وہ مختصر قیام کے دوران بھی اپنا اثر چھوڑ گئے۔ خاص طور پر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انہوں نے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 251.42 رہا۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکورز میں سے ایک، یعنی 251 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بنایا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر

تاہم اگلے میچ میں، جو کوالیفائر 1 تھا، ہیلز بدقسمتی سے دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، اور اسلام آباد یونائیٹڈ 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ براہ راست فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور اب وہ کوالیفائر 2 میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے ایلمنیٹر میچ کے فاتح لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔ یہ اہم میچ 23 مئی (آج) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟