سرینگر:سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر پروفیسر اور خاتون صحافی گرفتار

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں بھارتی پولیس نے ایک پروفیسر اور صحافی کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے، غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کی سائبر برانچ نے سری نگر کے علاقے کولگام کے ایک برطرف پروفیسر ڈاکٹر وسیم اور اس وقت ناٹی پورہ میں مقیم صحافی آصفہ بشیر کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ’قابل اعتراض‘ مواد اپ لوڈ کرنے اور پھیلانے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 7 ہزار سرکاری ملازمین کو سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم کیوں طلب کیا گیا ہے؟

ڈاکٹر وسیم کو تھانہ شیر گڑھی کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ آصفہ بشیر کو مزید تفتیش کے لیے وومن پولیس اسٹیشن رام باغ بھیج دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp