آئی سی سی کا پلیئرز آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کے مہینے کے لیے پلیئرز آف دی منتھ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے جن میں پاکستان سے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پہلے 2 میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی بھرپور کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلائی جبکہ دوسرے میچ میں ٹیم کا اسکور 337 رنز تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث نیوزی لینڈ کے لیے ہدف حاصل کرنا ممکن نہ رہا اور جیت پاکستان کے نام رہی۔ اوپنر نے اس میچ میں ناقابل شکست 180 رنز اسکور کیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے مارک چیپ بھی شامل ہیں۔ سری لنکا کے اسپنر پربت جے سوریا کو بھی امید ہے کہ وہ آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وکٹ لینے کے بعد دوسرے بہترین کھلاڑی ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مارچ 2023 میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور یو اے ای کے آصف خان سے مقابلے کے بعد یہ انعام حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp