وزیراعلیٰ پنجاب کی چودھری شجاعت سے ملاقات، رہائش گاہ پر پولیس کارروائی کی تحقیقات کا حکم

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بدھ کو سینیئر سیاستدان و مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے گھر پر پیش آئے ایک ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کی انکوائری کا بھی حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو لاہور میں محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس حکام نے صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔ پولیس اہلکار جب گھر کی تلاشی کے باوجود پرویز الہٰی کو نہ ڈھونڈ سکے تھے تو انہوں نے پڑوس میں ہی واقع چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ میں بھی زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم ان کے بیٹوں کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے وفاقی وزیر سالک حسین بھی زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

محسن نقوی سالک حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاوہ ان کے بھائی شافع حسین سے بھی اس واقعے کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعہ پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں تھے اور آج صبح ہی لاہور واپس پہنچے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ذمہ داران کا تعین ہو گا اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی کیوں کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے رہائش گاہ آمد پر نگراں وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا-

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان