بحیرہ عرب میں طوفان کی پیشگوئی، پی ایم ڈی نے الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے میرین میٹرولوجی اینڈ ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق مشرقی وسطی بحیرہ عرب کم دباؤ کے باعث طوفان جنم لر ہا ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق سازگار ماحول کی وجہ سے یہ نظام 24 گھنٹوں کے اندر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔ یہ فی الحال شمال کی طرف ٹریک کر رہا ہے۔
پی ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔