چیونٹیاں سونے کی چین لے اڑیں، ویڈیو وائرل

اتوار 22 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی: بھارت شہری نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں چیونٹیوں کو سونے کی چین لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ نے بندروں، طوطوں اور مختلف جانوروں کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں وہ انسانوں کی چیزیں لے بھاگتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ایسی چیونٹیاں جو سونے کی چین ہی اٹھا کر چلتی بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی انڈین فاریسٹ سروس کے ملازم سوسانتا نندا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں 50 سے زائد چیونٹیوں کو سونے کی بھاری بھرکم چین لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوسانتا نندا نے شیئر کردہ ویڈیو پر لکھا کہ سونے کے چھوٹے اسمگلر، انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کے کس سیکشن کے تحت انہیں پکڑا جاسکتا ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp