انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ اور اعجاز چوہدری سمیت پارٹی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ
لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔
عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں، انسدادِ دہشتگردی عدالت
یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 2 ملزمان وفات پاچکے ہیں، جبکہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔