اداکارہ سحر ہاشمی کو پاؤں دبانے اور اپنے ہاتھ سے کھانا کھلانے والے شوہر کی تلاش

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی کو منفرد خوبیوں کے حامل شوہر کی تلاش ہے۔

 ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران اداکارہ سحر ہاشمی سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے ممکنہ شوہر میں کیسی خوبیاں چاہتی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں دبائے۔ ’میرے شریک حیات کو اچھی چائے بنانا آتی ہو، وہ پرسکون رہنے والا شخص ہونا چاہیے کیونکہ میں ایک جذباتی لڑکی ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’دلہن کے خاص دن کو خراب نہ کریں‘، اداکارہ ایمن خان اور منال خان تنقید کی زد میں کیوں؟

انہوں نے بتایا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میں غصے میں آ کر جذباتی ہو جاتی ہوں لہٰذا چاہتی ہوں کہ ہونے والا شوہر پرسکون اور ذہین ہو تاکہ وہ میری پریشانیوں کو حل کر سکے۔

محبت میں دھوکہ کھانے کا انکشاف

اس سے قبل  نجی ٹی وی پروگرام میں سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف کیا تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں انہیں ایک طرح سے محبت میں دھوکا ملا، جس شخص کو وہ پسند کرتی تھیں انہوں نے ان سے محبت کرنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس کے شوہر امان احمد کس مشہور اداکارہ کے سابق داماد ہیں؟

سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسکول میں تعلیم کے دوران انہیں خود سے زائد العمر شخص سے محبت ہوگئی، انہیں وہ پسند آیا تو اداکارہ نے ان سے اظہار کیا لیکن وہ نہ مانے، اس شخص نے انہیں جواب دیا کہ وہ ابھی بہت کم عمر ہیں، اس لیے ان کے درمیان تعلقات استوار نہیں ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل