مریم نفیس کے شوہر امان احمد کس مشہور اداکارہ کے سابق داماد ہیں؟

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس جو ان دنوں اپنی بولڈ تصاویر اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں نظر آ رہی ہیں، اب ان کے شوہر امان احمد کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ  پہلے سے شادی شدہ تھے اور پاکستان کی ایک نامور اداکارہ کے داماد تھے۔

سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹوں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ امان احمد  نامور اداکارہ مریم نفیس سے شادی کرنے سے قبل پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشرٰی انصاری کے داماد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا پیٹ میری مرضی‘، اداکارہ مریم نفیس کا ناقدین کو کرارا جواب

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد بعض صارفین نے انہیں طعنے دیے کہ وہ بچے کو غیر ملکی شہریت دلانے کے لیے بیرون ملک بچہ پیدا کرنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے طعنے دینے والے صارفین کے میسیجز کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی پیدائش کہیں بھی ہو، اسے اس کے والد کی وجہ سے غیر ملکی شہریت مل جاتی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مریم نفیس کے شوہر پہلے ہی امریکی شہری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ امان احمد نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کے سابق داماد ہیں۔

ذرائع کے مطابق امان احمد نے بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری سے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ تاہم ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔ اور نومبر 2020 میں میرا انصاری نے نیویارک میں دوسری شادی کرلی۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے  2022  میں امان احمد سے شادی کی تھی۔ اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم