سکندر رضا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین لی

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کو تیسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اسکندر رضا فائنل میچ میں ٹاس سے صرف 10 منٹ قبل اسٹیڈیم میں پہنچے تھے۔

انگلینڈ سے 10 گھنٹے سفر کرکے وہ لاہور پہنچے، انہوں نے سفر کے بعد آرام بھی نہیں کیا، سیدھا اسٹیڈیم  گئے اور 7 گیندوں پر 22 رنز بناکر  لاہور قلندرز کو جتوا دیا.

وہ گذشتہ ہفتے اپنی قومی ٹیم زمبابوے کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلنے انگلینڈ گئے تھے۔

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں 2 اوورز قبل ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندر میچ ہار گیا ہے تاہم سکندر رضا نے میچ کا پانسا پلٹ کررکھ دیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین کی۔

یاد رہے کہ سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp