پی ایس ایل 10، کس کھلاڑی کو کونسا ایوارڈ ملا؟

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اختتام پر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

حسن نواز نے 10 اننگز میں 57 کی اوسط اور 162.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 399 رنز اسکور کیے، جس میں ایک سینچری اور 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ انہیں بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 12 اننگز میں 449 رنز بنا کر حنیف محمد کیپ حاصل کی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 152.20 اور اوسط 37.41 رہی، جس میں 3 نصف سینچریاں اور ایک سینچری شامل تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، ٹاس سے محض 10 منٹ پہلے اسٹیڈیم پہنچنے والے سکندر رضا کی دلچسپ کہانی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فضل محمود کیپ حاصل کی۔ انہوں نے 12 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 163 رنز اسکور کیے اور 17 وکٹیں حاصل کیں، انہیں بیسٹ آل راؤنڈر کا اعزاز دیا گیا۔

لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے اوپنر محمد نعیم کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 12 اننگز میں 316 رنز بنائے، جن میں 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ پشاور زلمی کے وکٹ کیپر محمد حارث نے 10 میچز میں 12 شکار کیے اور 247 رنز بھی اسکور کیے۔ انہیں بیسٹ وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

زلمی کے فیلڈر عبدالصمد نے صرف 5 میچز میں 9 کیچز پکڑ کر بیسٹ فیلڈر کا اعزاز حاصل کیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے پر کوسال پریرا (لاہور قلندرز) کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

ٹورنامنٹ کے دوران کھیل کے جذبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے اعتراف میں پشاور زلمی کو ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ ایوارڈ دیا گیا۔

پی ایس ایل 10 ایوارڈز کی مکمل فہرست:

پلیئر آف دی فائنل: کوسال پریرا (لاہور قلندرز)

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

بیسٹ بیٹر: حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

بیسٹ بولر: ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) – 17 وکٹیں

بیسٹ وکٹ کیپر: محمد حارث (پشاور زلمی)

بیسٹ فیلڈر: عبدالصمد (پشاور زلمی)

ایمرجنگ پلیئر: محمد نعیم (لاہور قلندرز)

بیسٹ آل راؤنڈر: فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

حنیف محمد کیپ (سب سے زیادہ رنز): صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ)

فضل محمود کیپ (سب سے زیادہ وکٹیں): شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ: پشاور زلمی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس نے نیوکلیئر ہتھیار سے لیس سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کرلیا

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی