ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب