آرمی چیف کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بدھ 28 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع میجر جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے آذربائیجان کے شہر لاچین میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے حالات اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی اخبار کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے مردِ آہن کا خطاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے تھے۔

لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر سینئر افسران نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل