کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں ایک بار غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیں فلسطینی صدر اور غزہ کے عوام کا پوپ لیو چہاردہم سے امن مشن جاری رکھنے کا مطالبہ
سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں جو ظلم ہورہا ہے، اس پر والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے جنگ فی الفور بند کی جائے۔
پوپ لیو نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی اپیل کی۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ نے غزہ کے عوام کو بھوکا رکھنے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈوں کا گروہ نیتن یاہو حکومت کی نمائندگی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں غزہ میں حماس نے اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک کردیے، 8 کی حالت تشویش ناک
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کی گئی اسرائیلی بمباری میں 54 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔