ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی برقرار ہے، سیکریٹری خزانہ

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی برقرار ہے، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک تاحال لوگوں کو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے گریز کا مشورہ دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی ارکان نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاک چین اور کرپٹو کرنسی امور پر بلال بن ثاقب وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

رکن کمیٹی مرزا اختیار بیگ سیکرٹری خزانہ سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے کرپٹو پر پابندی ہے لیکن لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟ آپ نے کرپٹو کی پروجیکشن ایسی کی ہے کہ لوگ اس طرف آرہے ہیں، اگر کل کرپٹو قبول نہیں کی جاتی تو لوگوں کا پیسہ تو ڈوب جائے گا، ایسا کوئی بیان جاری کریں کہ کرپٹو ابھی لیگل فریم ورک سے گزر رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر تاحال پابندی عائد ہے، پاکستان میں کرپٹو کرنسی لیگل ٹینڈر منی نہیں ہے۔

سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے بتایا کہ ابھی تک صرف کرہٹو کونسل قائم کی گئی ہے، وزیر خزانہ اس کے چیئرمین اور ارکان میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سمیت دیگر ادارے شامل ہیں، کرپٹو کے حوالے سے کام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، اس کے لیے لیگل اور ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کب قانونی ہونے جا رہی ہے؟

کمیٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کوئی ریگولیٹری فریم ورک تیار نہیں کیا گیا، کرپٹو کرنسی سے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مرزا اختیار بیگ نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے بڑے نقصان کا بھی خدشہ ہے، حکومت لوگوں کو بتائے کہ اس میں سرمایہ کاری اپنے رسک پر کریں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر کرپٹو ایک کماڈیٹی ہے، لیگل ٹینڈر نہیں ہے، اس حوالے سے حکومت کوئی حتمی فیصلہ کرے گی تو تب ہی ریگولیٹری فریم ورک بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

رکن کمیٹی محمد مبین کہا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں کرپٹو قانونی نہیں اور پھر بجلی بھی مختص کردی، کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بہت اہم لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ کرپٹو کے ذریعے کچھ عرصے بعد کئی ڈالر ملک سے باہر چلے جائیں گے، کچھ عرصے بعد حکومت سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی کہ یہ کیا ہو گیا؟۔

کمیٹی ارکان نے وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب سے بریفنگ لینے کی تجویز بھی دی۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک تاحال لوگوں کو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے گریز کا مشورہ دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟