ڈیاگو میراڈونا کے قتل کیس میں ٹرائل کالعدم کیوں قرار دیا گیا؟

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کے مقدمے میں ارجنٹینا کی عدالت نے ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، اس کی وجہ ایک خاتون جج کی ایک دستاویزی فلم میں شرکت بنی۔

یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

جج جولیئیتا ماکِنتاچ، جو 7 طبی ماہرین کے خلاف چلنے والے مقدمے میں 3 رکنی عدالتی پینل کا حصہ تھیں، ایک ایسی دستاویزی فلم میں بارہا نظر آئی ہیں جو میراڈونا کی موت کے متعلق ہے۔

اس پر سوالات اٹھنے کے بعد انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں خود کو مقدمے سے علیحدہ کر لیا۔

ماکنتاچ کی اچانک علیحدگی کے بعد عدالت نے مقدمے کو کالعدم (مِس ٹرائل) قرار دے دیا۔ 2 ماہ قبل شروع ہونے والا یہ مقدمہ اب نئے ججوں کے ساتھ کسی آئندہ تاریخ پر دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

پراسیکیوٹر نے دورانِ سماعت ڈوائین جسٹس (Divine Justice) نامی دستاویزی فلم کا ٹریلر پیش کیا، جس سے ماکنتاچ کی غیر جانبداری پر سوالات پیدا ہوئے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماضی کے اسٹار فٹبالر میراڈونا 25 نومبر 2020 کو 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

انتقال سے کچھ ہفتے قبل ان کے دماغ کی ایک کامیاب سرجری ہوئی تھی، جس کا مقصد سب ڈورل ہیماٹوما (دماغ اور کھوپڑی کے درمیان خون کا رساؤ) کا علاج تھا۔

ڈیاگو میراڈونا

پراسیکیوشن کا الزام ہے کہ سرجری کے بعد ان کی طبی نگہداشت میں غفلت برتی گئی، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ ملزمان میں نیورو سرجن سمیت 7 افراد شامل ہیں، جنہوں نے خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ اگر ان پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں 8 سے 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ڈیاگو میراڈونا

ڈیاگو میراڈونا کو دنیائے فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ارجنٹینا کو 1986 میں ورلڈ کپ جتوایا اور انہیں ’ال پیبے دے اورو‘ (سنہرا لڑکا) کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔ ان کی بال کنٹرول، ڈرِبلنگ اور کھیل کی فہم ان کے خاص اثاثے تھے۔

میراڈونا نے 21 سالہ کیریئر میں ارجنٹینوس جونیئرز، بوکا جونیئرز، بارسلونا، ناپولی، سویا اور نیویلز اولڈ بوائز جیسے نامور کلبز کی نمائندگی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میک اِن انڈیا‘ کہاں گیا؟ امریکا سے تجارتی معاہدے پر کانگریس کی تنقید

ایپسٹین فائلز: نواز شریف کے بجائے عمران خان کو کیوں موثر شخصیت قرار دیا گیا؟

او جی ڈی سی ایل غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ کی نظرثانی درخواست مسترد

بسنت: لاہور میں ڈرون سے نگرانی، چھتوں کی رجسٹریشن اور زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

چین اور یوراگوئے کو برابر اور ملٹی پولر دنیا کے قیام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، صدر شی جن پنگ

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے