کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیسہ کمانے کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو  نے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا، پرتگالی فٹبالر نے ایک سال میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو: سال 2024 کے سب سے مہنگے اتھلیٹ نے کتنے ملین ڈالر کمائے؟

فوربز کی جانب سے 2025 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے گزشتہ ایک سال میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال گراؤنڈ سے باہر برانڈ انڈورسمینٹس اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی اچھی تعداد ہونے کی وجہ سے ملنے والی اسپانسرشپس کے ذریعے اپنی آمدنی میں 15 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

فوربز میگزین کی فہرست میں امریکن باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کری بھی شامل ہیں، جنہوں نے 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کمائے اور وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، باکسر ٹائیس فیوری تیسرے، باکسر ٹائیسن فیوری 146 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے، ڈاک پریسکاٹ 137 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ارجنٹینا کے  لیونل میسی 135 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp