آندھی اور طوفان، خیبرپختونخوا میں 8 افراد جاں بحق، 21 زخمی

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ڈی ایم اے نے بارش،آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جان بحق، جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 24 کو جزوی اور ایک مکمل طور پر منہدم ہوا۔

حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع مردان، صوابی ،پشاور، شانگلہ، سوات، تورغر، مہمند، مانسہرہ اور ہری پور میں پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو  متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں پی ڈی ایم اے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کر چکی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ان کا ادارہ تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل