عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی، اس عید کے موقع پر چونکہ فرزندانِ توحید نے قربانی کے جانور ذبح کرنا ہوتے ہیں تو عید سے قبل ہر شخص کے ذہن میں سوال ہوتا ہے کہ موسم کیسا ہو گا خاص طور پر بارش تو نہیں ہو گی؟ کیونکہ اس گرمی میں بارش اور خراب موسم میں قربانی کرنے اور پھر گوشت بنانے میں مشکلات دو چند ہوجاتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کل تو بارش اور طوفان کے پیشگوئی کی جا رہی ہے اور گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارش بھی ہوئی ہے، تاہم یہ دیکھتے ہیں 7 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں موسم کیسا رہے گا؟

یہ بھی پڑھیں: ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

بی بی سی ویدر کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے روز یعنی 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 اور کم سے کم 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں عید الاضحیٰ کے روز موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 اور کم سے کم 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے اس دور میں ’آسان قربانی‘ کی اسکیم کیا ہے؟

کراچی میں بھی عید الاضحیٰ یعنی 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 اور کم سے کم 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں عید الاضحی کے روز موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کے دن 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 اور کم سے کم 17 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان