’ معاہدے ہو جاتے ہیں، لیکن ہتھیار نہیں پہنچتے‘، بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا شکوہ

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی دفاعی کوتاہیاں اور اندرونی بدعنوانیاں ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے دفاعی خریداری کے عمل میں شدید خامیوں کا سرعام اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے کہا کہ ٹائم لائنز کا تصور ختم ہو چکا، بھارت میں کوئی بھی بڑا دفاعی منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ معاہدے کے تحت بہت سے سسٹم کبھی بھی ڈیلیور نہیں کیے جاسکتے، پھر بھی معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ معاہدے ہو جاتے ہیں، لیکن ہتھیار نہیں پہنچتے۔

انہوں نے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فوجی قیادت کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ ایئر چیف نے تسلیم کیا کہ جدید جنگ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے اور اس میں اسٹریٹجک تبدیلی کی ضرورت ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی غیر معمولی عوامی تنقید نے بھارت کے دفاعی شعبے کی شفافیت، کارکردگی اور تیاری پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے بعد آپریشن سندور شروع کیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں، پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے جوابی کارروائی کی اور مبینہ طور پر 6 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جس میں رافیل جیٹ طیارے بھی شامل تھے۔ اس فضائی لڑائی نے بھارت کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے