پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق جمعے کے روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نکتہ نظر کا تبادلہ کیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا
دونوں ملکوں نے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔