ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں میں بھونچال آگیا ہے، ٹرمپ ٹیرف کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، اور اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ٹیرف کی وجہ سے پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا ہر سال نیا ماڈل مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے، اور ایک اندازے کی مطابق کمپنی ہر سال 22 کروڑ آئی فون فروخت کرتی ہے۔ اس کے سب سے بڑے خریدار امریکا، چین اور یورپ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف: عالمی مارکیٹ میں کس ملک کو کتنا نقصاں ہوا؟

آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی امریکا میں قیمت 799 ڈالر ہے جو پاکستانی 2 لاکھ 24 ہزار روپے بنتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف کے بعد اسی فون کی قیمت 1142 ڈالر تک جا سکتی ہے، جو پاکستانی 3 لاکھ 20 ہزار روپے بنتے ہیں۔ اگر ایپل کی جانب سے یہ بوجھ صارفین پر ڈالا جاتا ہے تو یہ قریباً 43 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس وقت ایپل کے سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرومیکس کی امریکا میں قیمت 1599 ڈالر ہے جو پاکستانی 4 لاکھ روپے بنتے ہیں، اگر اس میں 43 فیصد اضافہ شمار کیا جائے تو یہ قیمت 2300 ڈالر یعنی پاکستانی ساڑھے 4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔

پاکستان میں ایپل کے ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار روپے اور سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 6 لاکھ 24 ہزار روپے ہے۔

پاکستان میں آئی فون کی قیمت امریکا کے مقابلے میں پہلے ہی 40 فیصد زیادہ ہے، اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو پاکستان میں آئی فون کے بعض ماڈلز کی قیمتیں 10 لاکھ روپے کی سطح بھی عبور کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف: اپنی خودمختاری اور ترقیاتی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، چین

یہاں یہ واضح رہے کہ آئی فون تیار کرنے والی کمپنی ایپل نے ٹرمپ ٹیرف کے بعد ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ مستقبل میں اس کی پالیسی کیا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نے برطانیہ سے پولیس اصلاحات اور روہنگیا مسئلے میں تعاون کی درخواست کردی

دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، ٹوکیو سے آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز بھارتی ایئرپورٹ پر اتری

کراچی: جسم فروشی کے لیے 33 خواتین کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا

پاکستان کے پاس تیل کے ذخائر کتنے اور معیشت کی صورتحال کیا، وزرارت خزانہ نے بتادیا

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا