گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی سیاحوں کے قافلے جب جنت نظیر وادی کشمیر کی طرف رواں دواں ہیں تو مظفرآباد کے داخلی راستے پر واقع ’کشمیر آبشار‘ ان کا استقبال کرتی ہے۔
پہاڑوں سے گرتا ٹھنڈا، شفاف پانی ایک دلکش منظر تخلیق کرتا ہے۔ یہ آبشار نہ صرف فطری حسن کی علامت ہے بلکہ سیاحوں کے لیے ایک پُرکشش مقام کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔
’کشمیر آبشار‘ سیاحوں کے جی خوش کرکے مقامی معیشت کو بھی سہارا دے رہی ہے۔ اس کی خوبصورتی کشمیر کی سیاحت میں ایک غیرمعمولی اضافہ ہے۔ اس کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔