رانا ثنااللہ کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو ہیرو ماننے سے انکار، وجہ بھی بتادی

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدید کو ’ہیرو‘ نہیں کہا جاسکتا، ڈاکٹر قدیر کو وہ پذیرائی ملتی ہے، جس کے وہ حقدار تھے تاہم پاکستان کےایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قراردیا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے، لیکن اس کو شروع کرکے کامیاب کرنا اور کامیاب کرکے رکھے رکھنا یہ اصل بات ہے، اصل لمحہ تو وہ ہے کہ جب آپ اپنے آپ کو ڈکلیئر کریں کہ آپ ایٹمی قوت ہیں، اور ایک کامیاب دھماکا کرکے دنیا کو دکھائیں،یہ لمحہ 28 مئی 1998کو ہی آیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑےگا، رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر یہ لمحہ اس وقت نہ آتا تو آج تک یہ نہ آسکتا، جب لوگ حسد، بغض میں بالکل اندھے ہوکے پرلے درجے کی گہرائی میں گرتے ہیں تو پھر وہ کوئی نہ کوئی، ’او نہیں دیکھیں، میاں نواز شریف تو نہیں چاہتے تھے لیکن فلاں نے کہہ دیا، او بھائی وزیراعظم پاکستان وہ تھے۔‘

ڈاکٹرعبدالقدیرخان ​​کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہ ڈاکٹر قدیر کو وہ پذیرائی ملتی ہے، جس کے وہ حقدار تھے تاہم پاکستان کےایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کوقراردیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 28مئی1998ء: ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ اصل میں کس نے کیا؟

انہوں نے کہا کہ ایک سائنسدان ہونے کے ناطے کریڈٹ ڈاکٹر عبدالقدیر کا بنتا ہے، وہ ان کو دیا گیا، آج بھی دیا جاتا ہے اور اس حوالے سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، لیکن ان کو ایک لیڈر کا رول نہیں سونپا جاسکتا، ان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر اگر کسی کو ہیرو قرار دیا جانا ہے تو وہ میاں نواز شریف ہیں اور اس ہیروشپ کا آغاز اگر کسی نے کیا تو وہ ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں کو ہیرو تو قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے لیے جن سائنسدانوں نے اس پر کام کیا، ان کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرعبدالقدیرٹرسٹ اسپتال کیس: سپریم کورٹ کا ملزم کو ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کا حکم

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کہا بھارت کےخلاف فتح پر فخر کے لمحے کی حق دار تو صرف مسلح افواج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل