کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں بم دھماکے سے قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اپنے بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے کا نشانہ قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی تھے، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شہدا اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے، شہدا میں قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی شامل ہیں۔