ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا لیا ہے، آئی اے ای اے رپورٹ

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہران نے پچھلے 3 مہینوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا لیا ہے۔

آئی اے ای اے کی حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق 17 مئی تک ایران کے پاس 408.6 کلوگرام (900.8 پاؤنڈز) یورینیم تھا جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے جو کہ ایک غیر جوہری ہتھیار والے ملک کے لیے ایک اہم حد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق

رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی یورینیم کا ذخیرہ پچھلے رپورٹ کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھا کر اس کا حجم 133.8 کلوگرام کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے 3 مقامات پر خفیہ جوہری سرگرمیاں انجام دیں، جہاں استعمال ہونے والے مواد کو آئی اے ای اے سے کلیئر نہیں کیا، اور یہ تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مذاکرات سے قبل امریکا کا مزید ایرانی اداروں کیخلاف پابندیوں کا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ صہیونی ریاست کی طرف سے فراہم کی گئی ‘جعلی دستاویزات’ کی بنیاد پر ترتیب دی گئی ہے قرار دیا ہے اور گزشتہ بے بنیاد الزامات کو دہراتی ہے۔

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری حالیہ جوہری معاہدے کے دوران یورینیم افزودگی میں کسی خلاف ورزی کا انکار کردیا ہے۔

ایران نے زور دیا کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے اور وہ آئی اے ای اے کو تمام ضروری رسائی فراہم کرنے کے لیے تعاون کرتا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسی بھی خفیہ جوہری سائٹ کی موجودگی سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان قطر میں جوہری معاہدہ مذاکرات جاری ہیں جن میں امریکا ایران پر اپنا جوہری پروگرام ختم کرنے پر زور دے رہا ہے جبکہ ایران سے تمام بین الاقوامی پابندیاں ہٹانے کی شرط پر جوہری پروگرام ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp