’عمران خان کی مبارکباد حلال، بلاول کا انڈیا جانا غلط؟‘ فواد چوہدری ٹوئٹ کے بعد مشکل میں

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو اس وقت ٹوئٹر پر مشکل کا سامنا کرنا پڑاجب انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انڈیا جانے کی مذمت کی۔

اپنی انگریزی اور اردو میں کی گئی الگ الگ ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ ’بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی کی محبت میں ان حکمرانوں کیلیے کشمیریوں پر مظالم اور مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ظلم کی کوئی اہمیت نہیں‘ ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا جانے والے بلاول بھٹو سے متعلق تبصرے میں انہوں نے مزید کہا کہ ’اس دورے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘

پی ٹی آئی رہنما نے دعوی کیا کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ’مودی جنتا کو خوش کرنے کے لیے‘ ہے، جس کی خاطر ’یہ (پاکستانی) حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔‘

ان ٹوئٹس کے بعد کچھ افراد نے فواد چوہدری کے موقف کو درست قرار دیا تو بڑی تعداد نے جواب میں عمران خان کی ماضی میں کی گئی ٹوئٹس شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو یاددہانی کرائی تو ان پر تنقید بھی کی۔

imran khan congratulating indian pm modi

ظفر وڑائچ نے ’مودی کی محبت‘ کو ’تعصب‘ پر مبنی اصطلاح کہا تو پی ٹی آئی کے موقف میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ’کون الیکشن میں مودی کی کامیابی کی دعا کرتا تھا۔ کس نے کشمیر فروخت کیا۔ میرے دوست آپ کو اائینہ دیکھنا چاہیے۔‘

ppp worker reply to fawad

وسیم نے حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی نمائندوں سے ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ’امریکا کو سارا معاشی پلان دے دیا۔ چین کو سائیڈ لائن کرنے کا پلان امریکہ کو بتا دیا۔‘

pti contacts with usaسید علی عباس نے فواد چوہدری کے موقف کو نامناسب جانا تو کہا کہ ’جدید دنیا میں تنازعات حل کرنے کا اکلوتا طریقہ مخالفین کو انگیج کرنا ہے۔‘

fawad ch in troubleفواد چوہدری کی جانب سے حکومت پر کی گئی تنقید کو درست سمجھتے ہوئے کیے گئے تبصرے میں طاہرہ خان نے لکھا کہ ’اسی وجہ سے عمران خان کو ہٹایا گیا کیونکہ وہ کشمیر اور فلسطین پر سمھجوتا‘ نہیں کر رہے تھے۔

fawad is right claiming pti workerخالد عمر نے بلاول بھٹو کے دورے کو ’کشمیر پر انڈین موقف تسلیم کرنے‘ جیسا قرار دیا۔

impact of bilawal visit to indiaانڈیا جانے کے بجائے ’ویڈیو لنک پر شرکت‘ موضوع بنا تو محمد بلال خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا یہ ویڈیو پر ممکن نہ تھا؟‘

حبا فواد چوہدری کی ٹوئٹ میں ان کو اور فواد چوہدری کو ذاتی رہائش گاہ پر امریکی سفیر سے ملتے دکھایا گیا تھا۔

fawad ch and wife meeting with us ambassadorعمر شریف پسوال نے عمران خان کی پرانی اور فواد چوہدری کی حالیہ ٹوئٹس شیئر کرتے ہوئے انڈیا سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف میں ’تضاد‘ کی نشاندہی کی تو لکھا کہ ’عمران خان مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک دے تو حلال۔۔۔۔۔ لیکن بلاول بھٹو بھارت نہیں جا سکتا، کیوں؟‘

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو انڈیا روانہ ہوئے ہیں۔

انڈیا روانگی سے قبل اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ پاکستان کی جانب سے ایس سی او کو دی جانے والی اہمیت کا مظہر ہے اور انڈیا میں وہ رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp